لکھنے کے عمل سے ہچکچاہٹ ختم کرنے کے لئے ایک بہت موثر اسٹرٹیجی خطوط یا ای میل لکھنے کی عادت ڈالنا ہے. اپنے ذہن میں آنے والے آئیڈیاز کو اپنے کسی ہم خیال دوست سے ای میل کے ذریعہ ڈسکس کریں اور موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور ان سے انکی رائے دریافت کریں. ای میل ترتیب دینے سے موضوع کو اور دلائل کو بھی ترتیب دینے میں مدد ملے گی. اگر آپکا دوست آپ سے موضوع سے متعلق آپ سے سوالات کرتا ہے یا آپ سے مختلف رائے رکھتا ہے تو یہ اور بھی اچھا ہے. اسکے سوالات کا جواب دینے کی کوشش کریں. آپکے لئے موضوع پر سوچ بچار کے مزید راستے کھلیں گے. ہو سکتا ہے دوست اس موضوع پر آپسے زیادہ معلومات رکھتا ہو یا آپ سے کوئی مفید مضمون یا ویب ریسورس شئیر کر سکے. اسکا عنوان تجویز کرنے میں آپکی مدد کر سکے. ایک سے زیادہ دوستوں کے ساتھ بھی اس مشق کو دہرایا جا سکتا ہے. اور بلاگ پوسٹ کے ذریعہ ایک ساتھ مختلف لوگوں سے رائے لی جا سکتی ہے. مسلسل خطوط یا ای میل جو خط کی ہی ایک شکل ہے اور بلاگ پوسٹ لکھنے کی عادت آپکی ہچکچاہٹ کو ختم کریں گے اور تحریر کو رواں بنائیں گے. یہی کام گھر میں موجود کسی فرد سے زبانی گفتگو کر کے بھی لیا جا سکتا ہے.
ہم پھر یاد دلا دیں لکھنے کے لئے تین اہم عمل لکھنا، لکھنا اور مسلسل لکھنا ہے. اسی طرح ہم اپنی صلاحیت کو بڑھا کر معاشرے اور انسانیت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں.
اس موضوع پر مزید آراء کا انتظار رہی گا.میڈیا متھس کے قیام کا مقصد بھی گروپ میں شامل افراد کی تحریری صلاحیتوں کو نشونما دینا ہے. لیکن اس مقصد کو اسی وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جب ہم اسکی سرگرمیوں میں ایکٹو حصہ لیں. اگر آپکے ذاتی بلاگ موجود ہیں تو روز اپنے ذہن میں آنے والے آئیڈیاز کو اس پر منتقل کرنے کی عادت ڈالیں اور وہاٹس ایپ گرپ میں شیر کریں. دوسروں کی تحریروں پر تبصرہ ضرور دیں.
No comments:
Post a Comment