وہ مشقیں جو لکھاری کے کام کو آسان بناتی ہیں.
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں، اس گروپ کے قیام کا مقصد لکھاری تیار کرنا ہے. آج سے ہم لکھنے کی تربیت کے حوالے سے بلاگ پوسٹس کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں. امید ہے کہ آپ لوگ بھی اس میں حصہ لیں گے اور اپنے اپنے تجربات شئیر کریں آپکی تحاریر، تجاویز اور سوالات کا بھی انتظار رہے گا.
لکھنے کے معاملہ میں ہمارا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ اس کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں ایک تو یہ کے لکھا جائے اور دوسری اہم بات یہ کہ لکھا جائے اور تیسری اس سے اہم بات یہ کے لکھا جائے تو جناب اب آپ لوگ اس کام کے لئے روز تھوڑا وقت نکالنے کی کوشش کریں.
ہم سب اس بات سے واقف ہیں کے لکھنے کے آغاز میں ہم ایک ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں. ماہرین کے مطابق اس سلسلہ میں دو مشقیں بہت مفید ہیں. ایک تو یہ جسے انگریزی میں فری رائٹنگ کہا جاتا ہے. یعنی کاغذ اور قلم ہاتھ میں لیں اور پانچ منٹ تک بغیر کچھ سوچے اور پلاننگ کئے جو ذہن میں آئے لکھیں. اس سے ہچکچاہٹ دور ہوتی ہے اور قلم سے آپکا رشتہ مظبوط ہوتا ہے . اگر آپ کمپوٹر یا موبائیل کے استمعال کی عادی ہیں تو اور بھی اچھا ہے.
دوسرے موضوعات کی ایک لسٹ بنائیں جس پر لکھنا چاہتے ہیں. اس کام میں بھی عموماً پانچ سے دس منٹ سے زیادہ نہیں لگتے. اس لسٹ کو محفوظ کرنے کی غرض سے آپ اپنے آپکو میل بھی کر سکتی ہیں. ان موضوعات میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے الله کے نام سے کام کا آغاز کریں.
ایک اور چیز جو ہمیں مفید لگتی ہے وہ یہ کہ جس موضوع کا انتخاب کریں اس کے بارے میں کسی ہم خیال دوست کو ایک ای میل لکھیں. اس سے موضوع پر سوچ بچار کا موقع ملتا ہے. ہو سکتا ہے کہ ہم خیال دوست سے خیالات کا تبادلہ اور اسکا تبصرہ آپکے لئے مفید ثابت ہو سوچ کے لئے نئی راہیں کھولے.
یہ مشقیں روز کرنے کی کوشش کریں. طالبات سفر کے دوران بھی یہ کام کر سکتی ہیں اور گھریلو خواتین ہانڈی چولہے پر چڑھا کر بھی.
تزئین حسن
No comments:
Post a Comment