Search This Blog

Sunday, January 8, 2017

ایڈیٹنگ کیسے کریں؟


ایڈیٹنگ کیسے کریں؟



ایڈیٹنگ اینڈ پروف ریڈنگ گائیڈ لائنز  

ہم سب یہاں اپنی تحریری صلاحیتوں کو نکھارنے اور اس کام میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں. ایک دوسرے کے کام پر تبصرہ اور ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ میں مدد بھی ہماری اپنی تحریری صلاحیت میں اضافے کا باعث  ہو گی. کوشش کریں کے جو کچھ شئیر کیا جاۓ اس پر کم از کم تبصرہ ضرور کریں.

مضمون سے متعلق جو بھی تبصرہ ہے اسے کمنٹ باکس میں درج کر دیں. بلاگر پر تبصرہ کے لئے شاید جی میل کے اکاؤنٹ کی ضرورت ہو. اگر پہلے سے موجود نہیں تو نیا اکاؤنٹ آسانی سے بنایا جا سکتا ہے. 

تبصرہ میں مضمون کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں پر روشنی ڈالیں. صرف یہ لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ  مضمون بہت اچھا ہے جب تک کے یہ واضح نہ کیا جائے کہ کیا اچھائی ہے. اسی طرح جو بات اچھی نہ لگے وہ  بھی مناسب انداز میں دلائل کے ساتھ واضح کریں. یہ دونوں پہلو تحریر کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے.  

سب سے پہلے مضمون کو پڑھ کر موضوع  سے متعلق کوئی مزید آئیڈیاز ہوں تو وہ نیچے کمنٹ باکس میں ڈسکس کر لیں.

اگر کہین کوئی بہتر جملہ تجویز کرنا چاہیں تو مختلف فونٹ کلر سے بریکٹ میں ڈالیں. پچھلے جملے کو حذف نہ کریں.

اسی طرح پروف کی غلطیوں کو بھی مختلف فونٹ کلر سےبریکٹ میں درج کر دیں. ورنہ نیچے کمنٹ باکس میں بھی نشاندھی کی جا سکتی ہے.

مضمون کے لئے کوئی مناسب عنوان یا اس موضوع پر کوئی شعر یا مصرع  ذہن میں آئے  تو ضرور شئیر کریں.

تحریر کے مطالعہ کے دوران کہیں تشنگی محسوس ہو، کوئی بات واضح نہ ہو تو کمنٹ باکس میں ضرور سوال کریں. 

کمنٹس کے لئے موبائل اسکرین کے آخر میں web version کھولیں. کوشش کریں اگر کمپوٹر یا لیپ ٹاپ پر کام ہو سکتا ہو کہ موبائل سکرین اور آپریٹنگ سسٹم میں بہت سے سہولتیں نہیں ہوتیں. 

کسی بھی ٹیکنیکل مسئلہ کی صورت میں وہاٹس ایپ پر یا tazeenhasan @gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

تزئین حسن 



     

1 comment:

  1. Thank you So much for your help...
    It's really helpful guidelines.
    Jazak ALLAH U khairan

    ReplyDelete