Search This Blog

Thursday, April 27, 2017

دعوت تحریر: انڈیا میں لڑکیوں کا ماں کے پیٹ میں قتل



    
آج سے ہم پرورش کے پلیٹ فارم سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے  ہیں. جی ہاں اس میں کسی خاص موضوع پر لکھنے کی دعوت دی جائی گی. ایک سے زیادہ لوگ بھی طبع آزمائی کر سکتے ہیں. آپ لوگ اپنے آئیڈیاز بھی اس سلسلے کے لئے سامنے رکھ  سکتے ہیں.  نان فکشن مضامین کے علاوہ فکشن میں بھی ان موضوعات  پر لکھا جا سکتا ہے. امید ہے یہ سلسلہ  ہماری صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا. 

دعوت تحریر: انڈیا میں لڑکیوں کا ماں کے پیٹ میں قتل

اس وقت دنیا اور خصوصاً پاکستان انڈیا کی ثقافتی یلغار سے متاثر ہے. بالی وڈ اور انڈین لابی کے ذریعہ انڈیا اپنے آپکو ایک بلند پایا روشن خیال قوم کے طور پر متعارف کروا رہا ہے بلکہ دنیا کے بہت سے حصوں میں اپنے آپکو منوا بھی چکا ہے.
لیکن اسی بھارت میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال لاکھوں لڑکیوں کو انکے ماں کے پیٹ میں قتل کر دیا جاتا ہے. یہاں تک کے ایک بھوپال کے ایک انڈین صحافی کے مطابق ہریانہ کے صوبے کے ساٹھ  گاؤں میں ایک سال میں ایک بھی لڑکی پیدا نہیں ہوئی. 
مضمون یا افسانے کا زاویہ یہ ہونا چاہیے کہ مسلمان عورت کو دنیا بھر میں Oppressed ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہے ہے. لیکن دنیا کی سب سے بری جمہوریت دنیا کو نظر نہیں آ رہی. دوسرا بھارت کی روشن خیالی یر ترقی کا جو بہت تذکرہ ہو رہا ہے اس حوالے سے بھی صورت حال کا جائزہ  لیا جائے کہ ترقی کیا صرف revenue کی ٹرمز میں دیکھنا چاہئے یا کوئی دوسرے معیار بھی ہیں؟

مزید میٹریل میں فارورڈ کرنے کی کوشش کروں گی. مزید آئیڈیاز گروپ پر موجود لوگ بھی دے سکتے ہیں.

اسی موضوع پر دلیل کا ایک آرٹیکل 





No comments:

Post a Comment