آئیے مغربی ادب، فلسفہ, تاریخ اور ادب کو سمجھنے کی کوشش کریں!
تزئین حسن
تزئین حسن
آپ سب لوگوں کو معلوم ہے پرورش لوح و قلم کے قیام کا مقصد نظریاتی صحافیوں اور ادیبوں کی ایک ایسی ٹیم تیار کرنا ہے ادب اورصحافت کے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکے اور ذہنوں میں تبدیلی لا سکے. اسکے لئے ہماری اپنی علمی ، ذہنی اور فکری تیاری بہت ضروری ہے. ہم اسی صورت میں دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں جب ہم دنیا سے زیادہ جانتے ہوں، تاریخ کا علم رکھتے ہوں اور زندگی کی حقیقتوں کو اپنے ارد گرد کے لوگوں سے زیادہ ادراک رکھتے ہوں. اس سلسلے کی ایک کڑی ہم سے پہلے جو اسکالرز، مفکرین، مصنفین گزر چکے ہیں انکے ادب. افکار اور فلسفہ کا شعور حاصل کرنا ضروری ہے. پرورش کے پلیٹ فارم سے مسلم مفکرین، شاعروں، اور مصنفین کے افکار بھی نہ صرف شئیر کریں گے بلکہ ان پر بحث کر کہ سیکھنے کی کوشش بھی کریں گے.
کچھ مغربی افکار کے بارے میں. پچھلے دنوں ایک مضمون کے لئے ریسرچ کے سلسلے میں School of Life نامی ایک یوٹیوب چینل کی کچھ معلوماتی وڈیوز دیکھنے کا موقع ملا جس میں شارٹ وڈیوز (پانچ سے دس منٹ کی ایک اوسطاً) کے ذریعہ مغربی ادب، دنیا کی تاریخ، مغربی فلسفہ، نفسیات، مذھب اور ایسے ہی سینکڑوں موضوعات کو بہت آسان الفاظ میں ڈسکس کیا گیا ہے. محسوس ہوا کہ پرورش لوح و قلم کے ساتھیوں کو ضرور ان سے استفادہ کرنا چاہیے. دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے یا ہو چکا ہے، جو افکار دنیا پر اثر انداز ہوے ہیں، جو کچھ لکھا جا چکا ہے، جو کچھ لکھا جا رہا ہے، اسے سمجھنا اسکی معلومات رکھنا ایک ادیب اور صحافی کے لئے از حد ضروری ہے. ہمارا کام لوگوں کے دل اور ذہن میں تبدیلی لانا ہے اسکے لئے ہماری اپنی فکر میں وسعت بہت ضروری ہے. سوشل میڈیا پر لغویات سے بچ کر اپنے اوقات کی حفاظت پرورش لوح و قلم کے ساتھیوں کا اہم اصول ہے. امید ہے ہم ایسے کاموں سے اپنا وقت بچا کر جن کا نہ دنیا میں کوئی فائدہ ہے نہ آخرت میں اپنی علمی اساس کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے.
ان وڈیوز سے استفادہ کرتے ہوے یہ یاد رہے کے ہم مسلمان ہیں اور ہمارا اپنا عقیدہ ہے اور یہ وڈیوز جن لوگوں نے بنائی ہیں انکا عقیدہ ہم سے مختلف ہے لیکن اپنے ذہن کو وسیع کرنے کے لئے حکمت کی بات سننے اور سمجھنے اور اس پر غور اور فکر کرنے میں کوئی حرج نہیں خصوصاً اس صورت میں کہ ہم سب سمجھدار ہیں اور اپنی حدود جانتے ہیں. قران جگہ جگہ ہمیں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے. غور و فکر اور اس کائنات کے اسرار و رموز سمجھنا اور اپنی قوم کو سمجھانا پرورش لوح و قلم کے منشور کا اہم حصہ ہے.
سنن ترمذی سے روایت ہے سرکار صلیٰ علیہ وسلم نے فرمایا علم یا حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے یہ جہاں سے بھی ملے وہ اسکا زیادہ حقدار ہے. قرون اولیٰ کے مسلم مفکرین، اسکالرز اور سائنسدانوں نے بھی قبل الاسلام یونانی، فارسی اور ہندوستانی علوم سے استفادہ کیا. اگر ہم بھی دنیا کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی دنیا میں جو علوم موجود ہیں انکا کھلے دل اور ذھن کے ساتھ مطالعہ کرنا ہو گا.
ذیل میں روس کے معروف کمیونسٹ ادیب کارل مارکس اور انگریزی ادیب چارلس ڈکنز کی زندگی اور ادب کے بارے میں وڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں. کسی ساتھی کو کوئی اشکال ہو تو پرورش لوح و قلم کے پلیٹ فارم پر یا inbox میں ضرور ڈسکس کرے.
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پر گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
جو دل پر گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
No comments:
Post a Comment